پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ کرکٹ شائقین کو نیوزی لینڈ کے دورے کی اچانک منسوخی پر جو دکھ اور در د ہوا، وہی انہیں بھی ہوا۔ جو کچھ ہوا وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے درست نہیں تھا۔
PCB Chairman Ramiz Raja has a message for Pakistan cricket fans pic.twitter.com/cwEfcQXxus
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 18, 2021
ان کے مطابق ہم نے کیاسوچا تھا اور کیا ہوگیا۔ پاکستانی اس سے پہلے بھی ایسے تجربات سے گزر چکے ہیں لیکن ہم ہمیشہ آگے بڑھے، ہم نے توقعات سے زیادہ بہتری دکھائی۔ ہم میں اتنی ہمت اور حوصلہ ہے کہ ہم ہر مشکل لمحات میں آگے بڑھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ایسی صورتحال ہوگئی ہے ، جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دباؤ میں آگئی ہے تو یقین ہے اس صورتحال سے ہم باہر بھی نکل جائیں گے۔ رمیز راجا نے کرکٹ پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ پاکستانی ٹیم کو حوصلہ دیں اور اُن کی بھرپور حمایت کریں۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا کہ اگر آپ خود کسی بات پر غصہ یا تذبذب کا شکار ہیں تو اس کا بہتر جواب پرفارمنس ہے۔ کیونکہ یہی طریقہ ہے دنیا کو دکھانے کے لیے کہ جب آپ بہترین ٹیم بن جاتے ہیں تو پھر قطار لگ سکتی ہے پاکستان میں سیریز کی۔ سب آپ کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان سب باتوں سے ہم کو سبق بھی لینا ہوگا، حوصلہ اور ہمت رکھیں۔ مایوس ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ کیونکہ موجودہ واقعہ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان میں کرکٹ پر زیادہ دباؤ آیا ہے لیکن جو بس میں ہوگا وہی کریں گے۔ اچھے اور مثبت نتائج ملیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی پرستاوں کی مایوسی میں بھرپور شامل ہیں۔
Discussion about this post