ور وہی ہوا جس کا اندیشہ تھا، انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی نیوزی لینڈ کے بعد اب اگلے مہینے اپنی خواتین اور مردوں کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق گو کہ دورے کی منسوخی سے پی سی بی کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن انہیں کھلاڑیوں کی حفاظت کی زیادہ فکر ہے۔ایسے غیر یقینی ماحول میں کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوں گے بالخصوص ایسی صورتحال میں جب کھلاڑی پہلے ہی کورونا وبا کی وجہ سے پریشانی سے دوچار رہے۔ای سی بی کا مزید کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال سے باخبر ہیں لیکن خدشات اور تحفظات کھلاڑیوں کے لیے نقصان دے ثابت ہوسکتے ہیں۔
"We can confirm that the Board has reluctantly decided to withdraw both teams from the October trip.”
🇵🇰 #PAKvENG 🏴
— England Cricket (@englandcricket) September 20, 2021
انگلش کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے 2وارم اپ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا مہمان بننا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی اچانک منسوخی کے بعد اُس نے 3دنوں میں اپنی ٹیم کے پاکستان کے دورے کے لیے معذرت کرلی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اس فیصلے سے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچے گا لیکن وہ اس حوالے سے مجبور ہیں۔اب ہماری نگاہیں 2022کی سیریز پر مرکوز ہوں گی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ردعمل
رمیز راجا نے بذریعہ ٹوئٹ کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے نہ آنے سے مایوسی ہوئی۔ انگلینڈکی کمٹ منٹ پوری نہ کرنے پر رنج ہوا۔ اب یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے۔
ہم نے کوئی جواز دیے بغیر سب کے خلاف شاندار پرفارمنس ایک ٹیم بن کر دکھانی ہے۔رمیز راجا کے مطابق اس آزمائش سے بھی نکل جائیں گے۔وہ وقت دور نہیں کہ دنیا کی ہر ٹیم کوئی بہانہ بنائے بغیر پاکستان سے کھیلنے کے لیے بے تاب ہوگی۔
Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا پر بیشتر صارفین نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کیاہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ پہلے خود آکر پاکستان میں سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ تو لیتا۔یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے لیے کرکٹ کے لیے انتہائی مایوس کن ہے۔ کچھ صارفین کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کی منسوخی میں بھارت نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس کا اندازہ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی پاکستان مخالف ٹوئٹس سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
اُدھر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل، جنوبی افریقا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے پاکستان کے دورے میں سیکوریٹی کے بہترین انتظامات کیے۔ بہرحال کوئی بات نہیں، پاکستانی کبھی ہار ماننے کو تیار نہیں ہوتے۔ ہم پھر سے خود کو ثابت کرائیں گے۔
.@TheRealPCBMedia had done a great job restoring full scale intl cricket in Pak. Security situation here is 100% satisfactory. Hosted https://t.co/ko0I89HwCv, W.Indies, Zim,S.Lanka,MCC,PSL,KPL in recent yrs.Pak hs never given up,stood w/ un-wavered resolve & un-matched resilience
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 20, 2021
Discussion about this post