غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی اپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کو اکتوبر میں 500سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔جس میں اس جانب اشارہ کیا گیا تھا کہ ’واٹس ایپ‘ کے ذریعے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے یا پھر قابل اعتراض مواد سینڈ کیا جارہا ہے۔ جس کے جواب میں ’واٹس ایپ‘ نے ایکشن لیتے ہوئے 20لاکھ بھارتی صارفین کے ’واٹس ایپ‘ کو بند کردیا ہے۔ یہی نہیں اس دوران فیس بک کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 88لاکھ بھارتی صارفین کے خلاف کاررائی کی۔ اس طرح انسٹا گرام نے اکتوبر میں 30لاکھ تصاویر کو ہٹایا اور انہیں پوسٹ کرنے والے بھارتیوں کو سخت تنبیہ کی۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ پلیٹ فارمز پر بدسلوکی، ہراسگی یا قابل اعتراض مواد کے خلاف ہی یہ کارروائی کی گئی۔
Discussion about this post