واٹس ایپ انتظامیہ نے ایک بار پھر اپنے کروڑوں صارفین کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کی ٹھان لی ہے، اس بار واٹس ایپ انتظامیہ جلد ہی ایک ایسا شاندار فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جو واٹس اپ فیچرز کے لیے زبردست تبدیلی ثابت ہوگی، ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس اپ صارفین جلد ہی چیٹ پر بھیجے گئے اپنے پیغامات کو ایڈٹ کرسکیں گے، یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ تینوں پیلٹ فارم پر متعارف کروایا جائے گا جس کے لیے آزمائشیں بھی جاری ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف اپنے پہلے سے بھیجے گئے پیغام کو سلیکڈ کرے گا جس پر اسے کاپی اور فارورڈ کے آپشن کے ساتھ ساتھ ایڈٹ کا بھی آپشن ملے گا جس کے ذریعے وہ اپنے پہلے سے بھیجے گئے پیغامات میں املے کی غلطی کو درست کرسکتا ہے یا پھر کسی اضافی لفظ کو بھی اپنے پیغامات میں شامل کرسکتا ہے۔ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق فی الحال اس بات کا تعین نہیں کہ صارفین مذکورہ فیچر سے استعفادہ کب حاصل کرسکتے ہیں البتہ یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ کچھ مہینوں کے دوران اس فیچر پر کام مکمل کرلیا جائے گا۔
Discussion about this post