سماجی رابطے کی مقبول ترین اپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی۔ و ہ صارفین جنہیں یہ شکایت رہتی ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز، فون کی اسٹوریج کو غیر ضروری طور پر بھر دیتی ہیں۔ ان کے لیے آسانی ہوگئی۔ ’واٹس ایپ‘ نے جبھی ’ فیچر ڈس ائیپرنگ مسیجز‘کو اپ ڈیٹ کرکے پیش کردیا۔ یہ فیچر نومبر میں متعارف ہوا تھا، جس کے تحت مخصوص چیٹس کو ’ان ایبل‘ کرکے اسے 7د ن میں ’واٹس ایپ‘ سے ہٹایا جاسکتا تھا۔ عام طو رپر ایسے مسیج ہفتے بھر میں خودکار طریقے سے غائب ہوجاتے لیکن اب اس میں ایک اور سہولت لائی گئی، جس کے بعد 24گھنٹے اور 3ماہ کے نئے اضافی آپشن کا اضافہ ہوا ہے۔کرنا صرف یہ ہے کہ ’واٹس ایپ‘ کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹ پرائیوسی اور ہاں موجود ڈیفالٹ مسیج ٹائمر پر کلک کردیں۔
جس کے نتیجے میں آپ اپنی پسند اور مرضی کے دن مقرر کرسکتے ہیں، جس کے بعد متعلقہ مسیج ’واٹس ایپ‘ سے خود کار طریقے سے غائب ہوجائے گا۔ جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ کس مسیج کو کب تک رکھنا ہے، یہ آپ پر منحصر ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق تصاویر او رویڈیوز کی فوری طور پر ڈیلیٹ کا فیچر ویوونس بھی پیش کیا گیا تھا۔ جس کے لیے کرنا صرف یہ ہوگا کہ ’واٹس ایپ‘ کو اوپن کریں اور متعلقہ فرد کی چیٹ ونڈو پر جائیں۔ وہاں کانٹیکٹ پر کلک کرکے اور نیچے جا کر ڈس ائیپرنگ مسیجز پر کلک کرنا ہوگا اور پروموٹ مسیج پر ’کنوٹینو‘ کے آپشن پر جائیں۔ جہاں 24سے 90دن کا آپشن کا انتخاب اپنی مرضی سے کرلیں۔اسی طرح
ڈیس اپیئرنگ میسج کو ڈس ایبل بھی کیا جاسکتا ہے۔
Discussion about this post