ایک دوسرے سے رابطے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سیل فون اپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کے ذریعے اب صارفین مرضی کی تصویر کو اسٹیکر بناسکتے ہیں۔ طریقہ بہت سادہ اور آسان ہوگا۔ چونکہ یہ سہولت فی الحال ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ہوگی۔ تو سب سے پہلے واٹس ایپ اوپن کرنا ہوگا۔ جس کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ میں ’اٹیچمنٹ‘ پر کلک کرکے وہاں سے اسٹیکر کا انتخاب کریں۔ جس کے بعد اپنی مرضی کی تصویر کو اپ لوڈ کریں اور پھر یہ اسٹیکر کی شکل میں تبدیل ہوجائے گا۔ جسے ایڈیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ درحقیقت ’پی این جی اسٹیکر‘ ہوگا۔ اسی طرح کسی پیغام کو بھیجنے کے بعد ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ میں ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے لیکن اب نئے فیچر کی جس کا فی الحال تجربہ کیا جا رہا ہے، 7 دن اور 8 منٹ کی حد تک پہنچ جائے گا۔واٹس ایپ ایسا فیچر بھی متعارف کرانے کی کوشش کررہا ہے، جو صارفین کو ’لاسٹ سین‘ اور ’پروفائل تصویر‘ کو چھپانے میں مدد دے گا۔اسی طرح صارفین اپلی کیش میں ’اسٹیٹس‘ کو بھی بلا کرسکیں گے۔
Discussion about this post