ملکی صورتحال اور اتحادی جماعتوں کے الگ ہوجانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ جس میں وزیراعظم عمران خان دھمکی آمیز خط کے بارے میں شرکا کو بتائیں گے۔ وزیراعظم نے اس اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان خالد مگسی اور خالد مقبول صدیقی کو مدعو کیا تھا لیکن انہوں نے معذرت کرلی ۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شام میں قوم سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وزرا فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو روانہ کردیے ہیں ۔ اسی طرح ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ جس کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔
Discussion about this post