بطور وزیراعظم شہباز شریف پہلی بار کراچی کے مہمان بنے ہیں۔ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔ شہباز شریف کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کراچی پہنچے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور کابینہ نے استقبال کیا۔
#PMShehbazSharif #ShahbazSharif #PMShahbazInKarachi #Karachi #MuradAliShah #Taar pic.twitter.com/bohgmkruAh— Taar.TV (@taar_tv) April 13, 2022
دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم نے مزار قائد کا رخ کیا۔ جہاں انہوں نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی۔ #PMShehbazSharif #ShahbazSharif #PMShahbazInKarachi #Karachi #MuradAliShah #Taar pic.twitter.com/IOtpcWyTmm
— Taar.TV (@taar_tv) April 13, 2022
ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت سے ملاقات کے لیے بہادر آباد کا دورہ بھی کریں گے۔ شہباز شریف شام ہی واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آج مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔ جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف وزیرِ اعلی ہاؤس سندھ پہنچ گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم اور وزیر اعلی سندھ کی ون ٹو ون ملاقات.#PMShehbazSharif #ShahbazSharif #PMShahbazInKarachi #Karachi #MuradAliShah #Taar pic.twitter.com/yAhBCJ5w5m
— Taar.TV (@taar_tv) April 13, 2022
Discussion about this post