بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویوں میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر اپنی ناراضگی کا اظہار اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کیا اور کہا کہ وہ آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں، اس زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے نریندر مودی کی جانب سے اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔
اداکار نصیرالدین شاہ نے این ڈی ٹی وی دیے گئے انٹرویو میں بھارت میں جاری مسلم ہندو فسادات کا ذمہ دار سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم مودی خود نفرت پھیلانے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں، ان سے اپیل ہے کہ وہ ان لوگوں کو کچھ عقل دیں جو متنازع بیان دیتے ہیں اور بھارت میں زہر گھول رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوپور شرما کوئی انتہاپسند عناصر نہیں ہیں وہ حکمران جماعت کی قومی ترجمان ہیں، یہ ممکن نہیں ہے کہ جو کچھ انہوں نے کہا وہ اوپر کی منظوری کے بغیر ہو۔ کہ انہیں کوئی ایسی مثال یاد نہیں ہے جہاں کسی مسلمان نے ہندو دیوتا پر ایسے اشتعال انگیز تبصرے کیے ہوں۔ بالی وڈ کے 71 سالہ سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے اور نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ رسید کیا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں دہرا معیار کام کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کے حکمران جماعت بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما اور پارٹی کے ایک اور رہنما نوین کمار جندال نے توہین آمیز کلمات کہتے تھے، جس پر بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی گئی اور ایران، عراق اور متحدہ عرب امارات سمیت کم از کم 15 ممالک سے سرکاری احتجاج کیا گیا۔ دنیا بھر میں مذمت کے بعد بھارت کی حکمراں جماعت کو ان کے بیانات سے خود کو الگ کرنا پڑا اور ان دونوں رہنماؤں کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
إن الاجتراء الوقح البذيء من الناطق الرسمي باسم الحزب المتطرف الحاكم في الهند على رسول الإسلام ﷺ وعلى زوجه الطاهرة أم المؤمنين عائشة رضي الله عنها هو حرب على كل مسلم في مشارق الأرض ومغاربها، وهو أمر يستدعي أن يقوم المسلمون كلهم قومة واحدة pic.twitter.com/T58Ya1dGox
— أحمد بن حمد الخليلي (@AhmedHAlKhalili) June 4, 2022
علاوہ ازیں اداکار عدنان صدیقی، فیصل قریشی اور شان شاہد سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی نامور شخصیات کی جانب سے بھی بے جے پی رہنما کی جانب سے دیئے گئے گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل دیا گیا اور ملک گیر احتجاج کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ بھارتی مسلمان اداکاروں کی خاموشی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
Silence of the … LAMBS. #bjphatespeech #condemn pic.twitter.com/kDbPMclIDR
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) June 6, 2022
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
سعودی عرب اور اوآئی سی کی بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی مذمت
بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی پر پاکستان کا شدید احتجاج
Discussion about this post