وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ، اب عوام کو عید تک ریلیف پیکج ملتا رہے گا۔ جس کے تحت آٹا اور چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جارہی ہے۔ پنجاب میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 550 روپے سے کم کرکے 400 روپے تک کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ اسی طرح رمضان بچت بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 70 روپے مقرر ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف کا عید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت ۔ pic.twitter.com/8h7HeLXKEE
— PML(N) (@pmln_org) April 19, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دیگر صوبے بھی آٹے اور چینی یہی قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد کشمیر کی امداد کرے، وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔
Discussion about this post