منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پہلا قومی سلامتی کا اجلاس جاری ہے، جس میں سروسز چیفس اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔ اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی جبکہ اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر سابق سفیر اسد مجید بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں امریکی لیٹر سائفر کمیونیکیشن کی باضابطہ منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں بھی لایاجائے گا۔
Discussion about this post