دوشنبے میں پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب، کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستانی حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارت سے فائدہ ہوگا۔ سرمایہ کاروں کوسہولیات کے لیے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے تاجکستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی، اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67ادارے تاجکستان آئی ہیں۔ افغانستان کے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دوشبنے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ اور صدر سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے 2روزہ دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔دوشبنے پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا ان کے ہم منصب نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
وزیرِاعظم @ImranKhanPTI دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔
وزیرِاعظم تاجکستان قاہر رسول زادہ نے وزیرِاعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات @fawadchaudhry ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر علی زیدی اور معید یوسف بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔#PMIKAtSCOSummit pic.twitter.com/PXSU7Gxfqj
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) September 16, 2021
Discussion about this post