وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔ اپوزیشن کے مجموعی طور پر 163 ارکان تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیش کی۔ جس میں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ اس ایوان کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد نہیں رہا۔ اب قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرت کو ہوگا۔ جس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوگی۔
قوائد کی رو سے تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے کے 7 دن کے اندر ووٹنگ کرانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف اور حکومتی اتحادی جماعتوں نے حصہ نہیں لیا۔
Discussion about this post