حکومت نے اوآئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوآئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس 22اور23مارچ کو ہورہا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کی باضابطہ کارروائی 23 مارچ کے بعد ہی چلے گی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کن مرحلہ 25 مارچ کے بعد آئے گا، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی، اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دیا اور اتفاق کیا کہ ڈی چوک پرملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ ہوگا۔ وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں انسانوں کے سمندر کا خیرمقدم کریں گے، عمران خان قوم کے اتحاد کی علامت، لٹیروں کیلئے خوف کا پیغام ہیں، کسی کو ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا…. انشاءاللہ 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے. دنیا دیکھے گی پاکستان کی عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 14, 2022
Discussion about this post