وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے ایک بیان میں ڈاکٹر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفیٰ دیں، ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔ سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل ت دن سے پنجاب کسی وزیراعلی اور کابینہ کے بغیر چلایاجا رہا ہے۔ یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں۔
Discussion about this post