وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کریں۔ جس پر صحافی نے وضاحت مانگی تو شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کی سیاست کی بات کررہے ہیں۔ وہ عمران خان کے ساتھ سائے کی کھڑا ہیں۔
جس کے جواب میں قاف لیگ کے رہنما مونس الہی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شیخ صاحب کی عزت کرتے ہیں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگ سے جناب اپنی طالب علمی میں پیسے لیا کرتے تھے۔
میں شیخ صاحب @ShkhRasheed کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے pic.twitter.com/2Ds47MhtKE
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 12, 2022
Discussion about this post