آسکر تقریب میں اس وقت بدمزدگی ہوگئی تھی جب کامیڈین اور میزبان کرس راک نے ول اسمتھ کی شریک سفر جاڈا کے بالوں کو مذاق اڑایا۔ ایسے میں ول اسمتھ سے رہا نہ گیا، جو تماشائیوں میں سے اٹھ کراسٹیج پر پہنچے اور کرس راک کو زور دار طمانچہ رسید کردیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس واقعے کی سوشل میڈیا پرخاصی گردش رہی۔ بیشتر کا کہنا تھا کہ کرس راک کا انداز قابل برداشت نہیں، خاص کر ایسے میں جب ول اسمتھ کی بیوی بالوں کی بیماری کا شکار ہیں، جس میں بال جھڑتے رہتے ہیں۔ بہرحال ایک بڑی تعداد ایسی بھی تھی جس نے ول اسمتھ کے جارحانہ رویے پر کڑی تنقید کی۔
اسی لیے اس بار آسکر کے بہترین اداکار قرار پانے والے ول اسمتھ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، جنہوں نے انسٹاگرم پر معذرتی پیغام جاری کیا ہے۔جس میں انہوں نے اپنے رویے کی معافی مانگی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ اپنے کیے پر شرمسار ہیں۔ تشدد کسی بھی صورت وہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اکیڈمی ایوارڈز میں ان کا رویہ ناقابل تلافی ہے۔ انہوں نے کرس راک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مذاق کرنا آپ کا کام تھا لیکن جاڈا کی بالوں کی بیماری پر طنزیہ جملے اُن کے لیے برداشت کا دامن چھوڑ گئے۔
View this post on Instagram
اسی بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں:
Discussion about this post