دلچسپ تجربہ ہی کہا جاسکتا ہے جب لندن کی جیل میں اسیر جولین اسانج نے سٹیلا مورس سے بیاہ رچایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں صرف 4 مہمان اور صرف 2 ہی گواہ شامل تھے۔ وکی لیکس کے بانی کی شریک سفر سٹیلا نے سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کی ہیں، جس میں وہ شادی کا کیک کاٹ رہی ہیں۔
سٹیلا نے جیل سے باہر آکر مختصر سا خطاب بھی کیا کہ وہ اس وقت رنج اور خوشی کے جذبات سے بھری ہیں۔ جولین اسانج ان کی محبت ہیں، کاش وہ ان کے ساتھ ہوتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وکی لیکس کے ٹوئٹرہینڈل سے شادی کے لیے جیل روانگی سے پہلے کی تصویر بھی جاری کی گئی جس میں سٹیلا گل دستہ تھامے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اُن کے بچے بھی ہیں۔
50 برس کے جولین اسانج جاسوسی کے الزامات میں امریکا ایکسٹرا ڈیشن کے خلاف قانونی جنگ کا سامنا کررہے ہیں۔2006 میں انہوں نے ہزاروں خفیہ دستاویزات جاری کیں جس کے بعد دنیا بھر میں طوفان برپا ہوگیا۔
Julian Assange’s new bride Stella Moris makes tearful speech after cutting cake following today’s #Assangewedding – "I love Julian with all my heart, I wish he was here” #FreeAssangeNOW @StellaMoris1 pic.twitter.com/nqiZfs7Gom
— WikiLeaks (@wikileaks) March 23, 2022
Discussion about this post