ڈھاکہ میں ایشین چمپینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کانسی کے تمغے کے لیے مدمقابل تھے۔ میچ کے آغاز میں ہی بھارت نے گول داغ کر برتری حاصل کرلی، جسے پاکستان کی جانب سے 10ویں منٹ میں افراز نے خاتمہ کردیا۔ لیکن اس کے باوجود بھارت کے تابڑ توڑ حملے جاری رہے لیکن پاکستان نے ہر کوشش کو ناکام کیا اور 33ویں منٹ میں رانا نے گول جال میں پہنچا کر 2-1کی سبقت دلادی۔ بظاہر میچ پاکستان کے حق میں نظر آرہا تھا لیکن ان آخری لمحات میں پاکستانی کھلاڑی ذرا سست کیا پڑے کہ بھارت نے اسی موقع کا فائدہ اٹھایا اور جب میچ ختم ہونے میں صرف3سکینڈز باقی تھے، بھارت نے ایک بار پھر گول کرکے میچ برابر پر ختم کردیا۔
جس کے بعد اضافی وقت ملا تو پاکستانی کھلاڑی اس اعصاب شکن مقابلے میں لگا ہمت ہار چکے تھے۔ جبھی پاکستانی ہاکی ٹیم کی اس کمزوری سے روایتی حریف بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور یکے بعد دیگرے2اور گول داغ کر اپنی برتری 4-2تک پہنچا دی۔ گو کہ پاکستان نے جوابی حملہ کرکے ندیم کے گول کی بدولت اس خسارے کو 4-3تک کردیا لیکن پھر وقت ختم ہوتا گیا اور پاکستان گول نہ کرسکا۔ یوں ایشین چمپینز ٹرافی میں ایک بار پھر روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کرکے کانسی کے تمغہ حاصل کرلیا جبکہ پاکستان کا نمبر چوتھا رہا۔
Discussion about this post