ویسٹ انڈیز جورواں ماں پاکستان کا دورہ کرکے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے خلاف پاکستان کے دونوں فارمیٹ کی ٹیموں کا اعلان ہوگیا۔ بابراعظم کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوا ہے۔ ان میں بابر اعظم اور شاداب خان کے علاوہ آصف علی، فخر زماں، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔اس ٹیم کے لیے حسن علی اور عما د وسیم کو آرام دیا گیا ہے۔ جبکہ سرفراز احمد اور شعیب ملک ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
محمد حسنین کی 15رکنی اسکواڈ میں دوبارہ واپسی ہوگی۔ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے بابراعظم، شاداب خان، آصف علی، فخر زماں، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کراچی میں 13سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔
Discussion about this post