طویل انتظار کے بعد ٹوئٹر نے صارفین کی دیرینہ مطالبے کو آخرکار پورا کردیا۔ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین بہت جلد ٹوئٹر پر ”ایڈٹ بٹن” کی سہولت سے آراستہ ہوسکتے ہیں، جس پر آزمائش بھی پوری کرلی گئی ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے بتایا کہ اگلے چند ہفتوں میں پہلے بلیو ٹک اور مجاز صارفین کے اکاؤنٹس پر مرحلہ وار یہ سہولت پیش کر دی جائے گی، اس کے بعد مزید صارفین بھی اسے اپنا سکیں گے۔ ٹوئٹر کے مطابق انہیں یہ خیال کسی کا پول دیکھ کر نہیں آیا ہم گزشتہ سال سے اس پر کام کررہے ہیں۔
— Twitter Comms (@TwitterComms) April 5, 2022
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا ، اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین ایلون مسک کے ٹوئٹرکے بورڈ آف ڈائریکٹر بننے کے بعد کیا ہے، ایلون مسک اس وقت ٹوئٹر کے 2۔9 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنے ٹوئٹر سے صارفین سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ایڈٹ بٹن چاہتے ہیں، جسے انہوں نے ایک پول کی شکل دی تھی۔ جہاں 70 فیصد سے زائد جواب ہاں میں تھے۔
Do you want an edit button?
— Elon Musk (@elonmusk) April 5, 2022
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post