اس شراکت داری کے تحت اگلے دو ایڈیشن تک پاکستان سپر لیگ کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا مواد تیار کرسکیں گے، جسے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ 2 سال کی اس شراکت داری کے معاہدے کے ذریعے پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر بی اسپوک کنٹنٹ تیار کرے گا۔ اس پلیٹ فارم کے زریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے تعلق مضبوط ہوگا۔ کرکٹ پرستار اس ایپ پر پری اورپوسٹ میچ کنٹنٹ کے علاوہ میچ کی جھلکیاں بھی دیکھ سکیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی پی سی بی کے ساتھ شراکت داری کا کامیاب معاہدہ کیا تھا۔ پی ایس ایل کا میلہ 27 جنوری سے شروع ہورہا ہے جس کا پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا مرحلہ 10 سے 27 فروری تک لاہور میں ہوگا۔ اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
Discussion about this post