چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بنائی جانے والی مختصر ویڈیوز کے لیے مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی، نوجوان اب اپنی پسندیدہ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 10 منٹ تک کی لمبی ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔ ٹک ٹاکر انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا جارہا ہے، پہلے 15 سیکنڈز سے بڑھا کر 60 سیکنڈز کیا گیا، پھر گزشتہ سال جولائی میں یہ دورانیہ 3 منٹ تک کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ طویل ترین 10 منٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر صارفین کو زیادہ دیر مشغول رکھنے اور ان کی توجہ حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا جبکہ ان ویڈیوز سے ٹک ٹاک پر مواد بنانے والے زیادہ پیسہ بھی کماسکتے ہیں۔ بیان کے مطابق ٹک ٹاک تخلیق کاروں کو پیسہ کمانے اور بہترین مواد تیار کرنے میں مدد کرنے والے ٹولز کے ساتھ ساتھ طویل، مختصر اور لائیو ویڈیوز فارمیٹس میں بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
Discussion about this post