انٹرنیٹ پر ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی کیلی فورنیا کی کلاڈ فلیئر کمپنی کے مطابق انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سائٹس کی درجہ بندی میں ’ٹک ٹاک‘ نے فیس بک اور گوگل تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 2021میں ’ٹک ٹاک‘ پر سب سے زیادہ یوزر زنے وزٹ کیا۔ رپورٹ کے مطابق 5برس پہلے منظر عام پر آنے والا ’ٹک ٹاک‘ اب تک کئی بڑے بڑے ٹیلی کمیونیکشن نیٹ ورکس کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔’ٹک ٹاک‘ چینی اپلی کیشن ہے۔ جس میں مختصر دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ یہ اپلی کیشن نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ ’’ٹک ٹاک‘ کے بعد دوسرے نمبر پر ’گوگل‘ کا رہا ہے۔ جبکہ ’فیس بک‘ نے جگہ سنبھالی ہے تیسری پوزیشن کے لیے۔ ’آمیزون‘ کی پوزیشن ہے چھٹی جبکہ ’نیٹ فیلکس‘ نے 7ویں پوزیشن پر جگہ بنائی۔ ’یو ٹیوب‘ کا مقام رہا 8واں اور ’ٹوئٹر‘ کا 9واں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ سماجی رابطے میں استعمال ہونے والی اپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی پوزیشن سب سے آخری 10ویں ہے۔
Discussion about this post