پاکستان ٹیلی کیمونیکشن نے آخر کار موبائل ایپ ٹک ٹاک کو بحال کردیا۔ پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور اگر کسی صارف نے مسلسل غیر قانونی اور قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کیا تو پی ٹی اے اسے روک بھی سکتی ہے۔
پی ٹی اے اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ کوئی ایسا مواد بھی ٹک ٹاک پر نہ آئے جو پاکستانی قوانین اور معاشرتی اقدار کے خلاف ہو، ایسے مواد کو ہٹانے کا اختیار پی ٹی اے کے پاس ہوگا۔ ٹک ٹاک پر یہ پابندی فوری طور پر ہٹانے کا اعلان ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیلی کیمونیکشن نے موبائل ایپ ٹک ٹاک پر پابندی رواں سال 20جولائی کو قابل اعتراض اور اخلاق سوز مواد کی بھرمار کی وجہ سے
Press Release: PTA has restored the services of TikTok on assurances of the Platform to control immoral / indecent content.
— PTA (@PTAofficialpk) November 19, 2021
لگائی تھی۔
Discussion about this post