ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ارادہ تھا کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی جائے ۔ اسی مقصد کے لیے ملیبورن تک تو پہنچ گئے لیکن ہوائی اڈے حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوکووچ کو ویکسی نیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا لیکن ان کی ٹیم نے ویزے کی درخواست سرے سے دی ہی نہیں۔
اب ایسی صورتحال میں ہوائی اڈے حکام نے نوواک جو کووچ کو ہوائی اڈے سے ہی ڈی پورٹ کردیا۔ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھی اس معاملے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق کورونا کے قواعد و ضوابط اہم ہیں۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری موثر سرحدی پالیسز سے آسٹریلیا میں کورونا وبا سے کم ترین اموتا ہوئیں۔ اسی لیے ہم یہ محتاط رویہ جاری رکھیں گے۔
Mr Djokovic’s visa has been cancelled. Rules are rules, especially when it comes to our borders. No one is above these rules. Our strong border policies have been critical to Australia having one of the lowest death rates in the world from COVID, we are continuing to be vigilant.
— Scott Morrison (@ScottMorrisonMP) January 5, 2022
ادھر بے چارے نوواک جوکووچ جو ہوشیاری دکھا کر آسٹریلوی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔ اُن کا یہ خواب ادھورا ہی رہ گیا ۔
Discussion about this post