امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو میں ریل کی پٹڑی کے قریب کھڑے لاوارث ٹرک سے علاقہ مکین اور ریسکیو اہلکاروں خوف میں مبتلا کردیا، اطلاعات کے مطابق لاوارث ٹرک کے دروازے کھلے تھے جس میں 46 کے قریب انسانی لاشیں پڑی تھیں جبکہ 16 افراد بے سود اور نڈھال حالت میں پائے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچ جانے والوں میں 12 بڑے اور 4 بچے شامل تھے جو تھکن، بے چینی اور بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔
سینٹ انٹونیو کے فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گاڑی کو اس کا ڈرائیور چھوڑ کرغائب ہو گیا تھا اور اس میں کوئی ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اور نہ اس کے اندر پینے کا پانی موجود تھا۔ خیال کیا جا رہاہے کہ یہ لاشیں تارکین وطن کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ انسانی اسمگلنگ کا لگتا ہے۔ اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Discussion about this post