امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ملک کئی معاملات پر مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک میں تعاون سیکیورٹی اور معیشت پر ہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی۔ امریکی حکام کی پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔افغان عوام کے مستقبل کے حوالے سے بھی پاکستان سے گفتگو ہوتی رہتی ہے۔
Discussion about this post