بھارت اور پاکستان کے میچ کو بھارتی ذرائع ابلاغ نے جیسے جنگ جیسی صورتحال میں تبدیل کردیا تھا اور ایسا اس لیے بھی ہوا کیونکہ یہی وہ میچ تھا، جس کے ذریعے ٹی وی چینلز کو زیادہ سے زیادہ کمرشل کی مد میں خطیر رقم ملتی ہے۔ اِس کی ایک وجہ یہ بھی قرار دی جاتی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سال دو سال بعد میچ ہوتا ہے، اسی لیے عوام کا جوش و خروش عروج پر نظر آتا ہے۔جبھی اسپانسرز بھی بڑھ چڑھ کر مختلف پروگراموں اور میچ کے دوران کمرشلز کی بھرمار کردیتے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق اتوار کو کھیلے جانے والے میچ کے دوران 10سکینڈز کے کمرشل کی قیمت 25سے 30لاکھ روپے مقرر تھی۔ یعنی ایک منٹ کے دوران بھارتی اسپورٹس چینل نے لگ بھگ 2کروڑ روپے باسانی کمائے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان اشتہارات کا تعلق میچ کے باقاعدہ آغاز سے نہیں بلکہ اس میچ سے جڑی پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا، پری اینڈ پوسٹ میچ تجزیات اور ٹاس میچ پریزنٹیشن یہ سب شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اتوار کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ کے آخر ی لمحات کو کاٹ کر صرف اور صرف پاکستان اور بھارت کے ٹاس کو دکھایا گیا۔ جو اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ اسپانسرز کا اس حوالے سے کتنا دباؤ تھا۔ یہی بھاری سرمایہ حاصل کرنے کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ اور چینلز کیوں تواتر کے ساتھ پاک بھارت سیریز کا انعقاد نہیں چاہتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میچز کے حقوق کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی بھاری رقم کے عوض ہی فروخت کرتی ہے۔
پاک بھارت میچ سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post