پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ سے نانگا پربت میں پھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن جاری ہے۔جس کا مقصد شہروز کاشف اور فضل کو نکالنا ہے، جس کے لیے پاک فوج کی زمینی ٹیم فعال ہے۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر، گراؤنڈ سرچ ٹیم،پورٹرز اور ریسکیورز آپریشن میں شریک ہیں، آرمی پائلٹوں نے خراب موسم کے باوجود 2 ہیلی مشن کیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گھنے بادلوں اور بہت زیادہ بلندی کے باعث کوہ پیماؤں کو نہیں اٹھایا جا سکا، آرمی کے پائلٹ پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کے لیے آج دوبارہ پرواز کر رہے ہیں۔ زمینی ٹیم پھنسے کوہ پیماؤں کے نزدیک ہے جو 21 ہزار فٹ بلندی پر کیمپ 3 میں ہیں۔یاد رہے کہ شہروز کاشف نے 2 روز پہلے نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جس کے بعد وہ نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے تھے۔ اس کارنامے کو سرانجام دینے کے بعد کاشف کا والدین سے رابطہ کٹ گیا تھاجبھی ان کی تلاش کی جارہی ہے۔
Discussion about this post