کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم، ویسٹ انڈیز کے خلاف آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے جارہی ہے۔ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، جنہیں اس بات کا یقین ہے کہ وہ کامیابی کے اس تسلسل کو وہیں سے جوڑیں گے، جو بنگلہ دیش کے ٹور پر منقطع ہوا تھا۔ پاکستان کا یہ میچ اس اعتبار سے بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ نیوز ی لینڈ اور پھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے عین وقت پر پاکستان میں کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے 3کھلاڑیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے کے باوجود کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کسی بھی وقت سرپرائز دینے کی اہلیت رکھتی ہے، اسی لیے اُسے کمزور سمجھا نہیں جاسکتا۔
Captains @babarazam258 and @nicholas_47 are geared up for the #PAKvWI T20I series.
The series begins tomorrow 6pm PKT at the National Stadium Karachi. #HumTouKhelainGey pic.twitter.com/bupnhgLtKN— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2021
ویسٹ انڈیز کی قیادت وکٹ کیپر نکلوس پارون کررہے ہیں۔ جنہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک تگڑی ٹیم ہے اور اُنہیں یقین ہے کہ تماشائیوں کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ پاکستان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے اب تک 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اتوار کو دونوں کپتانوں نے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کرایا۔
Discussion about this post