محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بارشوں کے بعد درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری تک بڑھے گا جبکہ نمی 60 فی صد رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایسے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوتاہے۔ کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، لاڑکانہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں اکتوبر سے ڈینگی وبائی مرض بن سکتا ہے۔ جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی ڈینگی بڑھے گا۔
Discussion about this post