پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے پی ٹی وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں، پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے کئی دہائیوں سے بہترین تعلقات ہیں۔دورہ پاکستان کے دوران خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وینڈی شرمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ افغانستان ترقی کرے۔افغانستان میں حالات کی بہتری کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ چین دنیا کی بہت بڑی ابھرتی ہوئی معیشت ہے، امریکا کسی کی ترقی کی رکاوٹ نہیں، واشنگٹن نے کبھی بھی نہیں کہا پاکستان، چین یا امریکا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کورونا وبا کے دوران پاکستان نے بہتر حکمت عملی کی تعریف بھی کی۔
اسی بارے میں مزید پڑھیں :
علاقائی اور عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے منتظر ہیں، وینڈی شرمن
Discussion about this post