کابل میں نائب وزیر اطلاعات برائے افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے لیے ان کے کردارکو سراہا بھی۔ ذبیح اللہ مجاہدکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں مخلوط حکومت کے معاملے پر عمران خان سے بات ہوئی ہے، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ سیاسی روابط ہیں۔ پاکستان، قطر اور چین، افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان کو ہرگز مداخلت نہ سمجھا جائے۔ ان کے مطابق ہم مشترکہ حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عبوری حکومت میں مختلف مسالک کے افراد شامل کیے جارہے ہیں۔ جہاں تک بات دہشت گردی کی ہے تو بہت جلد افغانستان میں اس پر بھی قابو پالیں گے۔ افغانستان میں کسی بھی صورت بیرونی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ تنقید کرنے والے ہماری حکومت کو ذمے دار انتظامیہ کے طور پر تسلیم کریں۔ جس کے بعد ہم اُن کے خدشات دور کریں گے۔
Discussion about this post