وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ واشنگٹن میں اہم پیشرفت، آئی ایم ایف کی نئے پروگرام پر رضامندی سے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور تیزی آگئی۔ مثبت معاشی اشاریوں و توقعات سے 100 انڈیکس نے نیا تاریخ ساز ریکارڈز قائم کرلیا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی ہنڈریڈ انڈیکس نے 73 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو پار کرلیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نجکاری پلان، آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات پر انویسٹرز پراعتماد ہیں جس سے کاروبار میں مسلسل تیزی ہے اور انڈیکس نئی بلندیوں کی جانب پرواز کر رہا ہے۔ مقامی فنڈز اور غیرملکی انویسٹرز کی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔
Discussion about this post