پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلے پاکستانی بالرز نے اپنا کھیل دکھایا تو پھر اوپنرز نے۔میزبان ٹیم نے آج صرف2رنز ہی بنائے تھے کہ لنٹن داس کو حسن علی نے کرلیا شکار۔ جس کے بعد تو جیسے حسن علی اپنے جوبن پر نظر آئے۔ جنہوں نے پھر کسی بنگلہ دیشی بلے باز کو ٹکنے نہیں دیا۔اور اننگ میں ایک بار پھر 5وکٹیں لینے کا کارنامہ دہرا دیا۔ یہ رواں سال 5واں موقع ہے جب حسن علی نے کسی اننگ میں 5یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم 330رنز بنا کر ڈریسنگ روم چلتی بنی۔جبکہ مشفق الرحیم بدقسمتی سے 9رنز کی کمی کے باعث سنچری نہ اسکور کرسکے۔ حسن علی کے علاوہ شاہین شاہ اور فہیم اشرف کے حصے میں دو دو کھلاڑی آئے جبکہ ایک کھلاڑی کو ساجد خان نے آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور عابد علی نے ڈٹ کر میزبان بالرز کا مقابلہ کیا۔ عبداللہ شفیق نے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں نصف سنچری اسکور کی۔ جبکہ عابد علی 7رنز کی دوری پر ہیں اپنی سنچری سے۔ کھیل جب کم روشنی کی بنا پرختم ہوا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 145رنز بنالیے تھے اور بنگلہ دیش کی سبقت185رنز باقی ہے۔
Overs: 2⃣0️⃣.4⃣
Runs: 5️⃣1️⃣
Wickets: 5️⃣
Econ: 2️⃣.4⃣6️⃣Well bowled @RealHa55an 👏👏
Scorecard: https://t.co/y98nWOUpXk#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/XJYrELwFx6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2021
Discussion about this post