ترکی میں ہر تین سال بعد ہونے والے ” البرکہ انٹرنیشنل ترک کیلی گرافی مقابلے ” میں محمد علی زاہد نے یہ اعزاز پایا ہے ۔ وہ پاکستان کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے خطاط ہیں ۔ محمد علی زاہد نے اپنی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” وہ اسے پاکستان کے لیے اعزاز سمجھتے ہیں، بالخصوص اس لیے کیونکہ گزشتہ چند مہینوں سے پاکستان کے نوجوان کھیلوں کے مقابلوں میں تمغے حاصل کررہے ہیں اور انہوں نے بھی ایک الگ مقابلے میں پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کیا ہے ۔
دی البرکہ انٹرنیشنل کیلی گرافی کا یہ مقابلہ دنیا کا مستند مقابلہ تصور کیا جاتا ہے ، جس میں دنیا بھر کے ماہر خطاط حصہ لیتے ہیں۔ محمد علی زاہد نے ایوارڈ کی وصولی پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عزم دکھایا کہ وہ مستقبل میں بھی کچھ ایسی خطاطی کریں گے، جو دنیا بھر میں پاکستان کی الگ اور منفرد پہچان قائم کرے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطاطی کے شعبے میں مزید کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے اگر حکومت مدد کے ساتھ ساتھ مناسب تربیت اور معاونت کرے ۔
پاکستانی خطاط محمد علی زاہد کی کامیابی کو حکومت پاکستان نے بھی سراہا اور انہیں مبارک باد کا ٹوئٹ کیا ہے ۔
Muhammad Ali Zahid has become the first Pakistani to win the Albaraka International Turk #calligraphy competition 2021 held in Turkey. #PrideofPakistan pic.twitter.com/2k8siR2jiz
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 9, 2021
Discussion about this post