لگ بھگ 4 سال تک التوا کا شکار بس منصوبہ آخر کار اپنی تکمیمل کو پہنچ گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اپریل کی صبح اس منصوبے کا دورہ کیا تھا۔ جس کے دوران متعلق افسران نے وزیراعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے اس عمل پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ گزشتہ 4 سال سے آخر یہ بس منصوبہ کیوں تاخیر کا شکار تھا۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا تھا کہ وہ اس منصوبے کو جتنی برق رفتاری کے ساتھ مکمل کریں۔ جبھی انتہائی قلیل دنوں میں آخر کار اسے پورا کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں آج وزیراعظم شہباز شریف نے اس منصوبے کا افتتاح کردیا۔ میٹرو بس اسلام آباد پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک روازنہ ہزاروں مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد میٹرو کے لیے 15 بسیں مہیا کی جارہی ہیں۔ ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر بسیں چلائی جائیں گی۔
عزم و یقین کا قافلہ
ترقی کی جانب پھر چلا
انشاءاللہ کل 18 اپریل بروز پیر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دست مبارک سے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میٹرو بس کا شاندار افتتاح #پاکستان_مانگے_ترقی pic.twitter.com/zzFKVekGDf— PML(N) (@pmln_org) April 17, 2022
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومت بدلی تو یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ رمضان المبارک میں مسافروں سے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ قوم کے لیے کام کرنے والے ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ میٹرو منصوبے میں وزرا نے نہیں عوام نے بیٹھنا تھا۔ دوست ممالک ترکی اور چین نے اس پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں تعاون کیا۔چین پاکستان کا اہم دوست ہے، جو پوری تاریخ میں ساتھ رہا ہے۔
Discussion about this post