انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ میچوں میں بہترین خواتین کھلاڑیوں کی سال بھر کی نامزدگیوں کااعلان کردیا۔ جس میں پاکستانی آل راؤنڈرفاطمہ ثنا کی بھی نامزدگی ہوئی ہے۔ جنہوں نے 13میچز میں 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 132رنز بھی جوڑ چکی ہیں۔
فاطمہ ثنا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹامی بیومونٹ کی بھی نامزدگی ہوئی ہے۔ جو ایک سنچری اور 4نصف سنچریوں کے ساتھ 11میچز میں 503رنز اسکور کرچکی ہیں۔ جنوبی افریقا کی خاتون کھلاڑی لیزلی لی 288رنز کی بنا پر نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھوز نے 380رنز بنا کر اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ فاطمہ ثنا ’ویمن پلیئر آف دی ائیر ون ڈے‘ میں نامزدگی پر سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد دی جارہی ہیں کیونکہ فاطمہ ثنا نے ہر میچ میں اپنی کارکردگی میں نکھار لایا ہے۔
Fast bowler Fatima Sana reflects on her cricketing journey and preparations for #SAWvPAKW 🌟#BackOurGirls pic.twitter.com/VbxsODk3xW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 18, 2021
جو پاکستانی ٹیم کی اہم رکن سمجھی جاتی ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جن کے پرستاروں کو یقین ہے کہ فاطمہ ثنا اپنی بہترین کارکردگی کی بنا پر یہ ایوارڈ حاصل کرجائیں گی۔
When West Indies were in Pakistan in 2019, @fatimasana_14 attended training sessions as a net bowler. Today our rising star opened the bowling for Pakistan against them.#PAKWvWIW | #BackOurGirls pic.twitter.com/HGdo8n7MTu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2021
Discussion about this post