وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت گھریلو صارفین کو اب یہ آسانی ہوگی کہ اگر انہوں نے 100 یونٹ استعمال کیے تو ان کی بجلی مفت ہوگی ۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ساڑھے پانچ کروڑ افراد یعنی تقریباً صوبہِ پنجاب کی آدھی آبادی اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ حکومتِ پنجاب اِن خاندانوں کا بوجھ اُٹھائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ یہ اس لیے نہیں کر رہے کہ سیاست بچے، جائزہ لے رہے ہیں سولر پاور سے متبادل توانائی فراہم کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پلاننگ ہے غریب کو سولر پینل دیں، سبسڈی ایسے متبادل سے تبدیل ہو، جہاں سولر پینل لگا ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق سخت فیصلے ہیں، ہر فیصلے کی سیاسی قیمت ہے، عوام کو سیاست سے ہٹ کر ریاست کی فکر کرنی چاہیے۔
100 یونٹس تک بجلی صارفین کو رواں ماہ جولائی سے بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔
ساڑھے پانچ کروڑ افراد (تقریباً صوبہِ پنجاب کی آدھی آبادی) اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔
حکومتِ پنجاب اِن خاندانوں کا بوجھ اُٹھائے گی!#روشن_گھرانہ_پروگرام pic.twitter.com/UH9oRBM0CG— PML(N) (@pmln_org) July 4, 2022
Discussion about this post