پنجاب اسمبلی کا اجلاس جو آج ہونا تھا، اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اب 16 مئی تک کے لیے ملتوی کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف آج تحریک تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی لیکن اجلاس سے چند گھنٹے قبل ہی اسے ملتوی کرنے کا فرمان جاری ہوگیا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کوآرڈینیشن عنایت لک کو 3 ایم پی او کے تحت 3 دن کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے عنایت لک کو حراست میں لینے کا حکم جاری کیا۔ اُنہیں گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ گڑھی شاہو منتقل کیاگیا۔ وکیل نے الزام لگایا کہ ان کے موکل عنایت لک کو حمزہ شہباز کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔
Discussion about this post