پنجاب کی سیاست میں ایک بار پھر آئینی بحران سر اٹھانے لگا۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ انہوں نے شق 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرے۔ گورنر پنجاب نے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیراعظم کے نام ہےجو آئینی طور پر درست نہیں۔ اسی لیے وہ اسے رد کرتے ہیں۔
اس صورتحال میں عثمان بزدار ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال ہوگئے ہیں اور انہوں نے فوری طور پر کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ آج نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ساڑھے 11 بجے حلف اٹھانا ہے۔ جن سے حلف اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف لیں گے۔ دوسری جانب گورنر پنجاب نے صدر عارف علوی سے رابطہ کرکے اُن سے درخواست کی ہے صدر فوری طور پر گورنر ہاؤس کے لیے رینجرز کی نفری روانہ کرنے کا حکم دیں۔
Discussion about this post