قومی ادارہ صحت نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیس کے پیش نظر عوام کو ایک بار پھر ہدایت دی ہے کہ وہ اس مہلک بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور ایسے مقامات کا ہرگز رخ نہ کریں جہاں رش ہو۔ این آئی ایچ کا کہنا یہ بھی ہے شہری جتنا ہوسکتا ہے سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک مریض جان کی بازی بھی ہار چکا ہے۔ 24 گھنٹون کے دوران مزید 113 کیسز سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر 30 ہزار 384 مریض کورونا سے انتقال بھی کرچکے ہیں۔
Discussion about this post