بنگلہ دیشی شہر ڈھاکہ میں جب آسٹریلوی کپتان میتھو ویڈ نے اپنے مین اسٹرائیکر فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی جگہ نیتھن ایلز کو پہلی بار کھلانے کا فیصلہ کیا تھا تو ایک عام خیال یہی تھا کہ ان کا یہ فیصلہ سود مند ثابت نہیں ہوگا۔ نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر نیتھن ایلز پھر بھی پرامید تھے اور ان کے ذہن کے کسی گوشے میں یقینی طور پر یہ بات گردش کررہی ہوگی کہ انہیں اپنے انتخاب کو درست ثابت کرانا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے دوچار ہوچکی تھی۔ اسی لیے اب دوسرے میچ میں توقع تھی کہ مہمان بالر، بنگلہ دیش سے پچھلی ہار کا حساب چکتا کردیں گے۔
Australia’s Nathan Ellis Takes Hat-trick On Debut. 🔥🔥👏👏#NathanEllis #Australia #AusvsBan #BANvsAUS #Aus #Hattrick #Cricket pic.twitter.com/yxt9raUUcd
— nnis (@nnis_sports) August 6, 2021
بنگلہ دیشی اننگ کا آخری اوور واقعی میزبانوں کے لیے بھاری پڑ گیا۔ نیتھن ایلز کی طوفانی گیند بازی پر بنگلہ دیشی بلے باز سنبھل ہی نہیں پائے۔ آخری تین گیندوں پر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے نیتھن ایلز نے تو سمجھیں مچل اسٹارک کی کمی پوری کردی۔ کیونکہ یکے بعد دیگر انہوں نے محمود اللہ پھر مصتفیص الرحمان اور آخری گیند پر مہدی حسن کو چلتا کیا تو وہ انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے اور وہ کچھ یوں کہ ٹی ٹوئنٹی میچ کا ابتدائی معرکے میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز اب ان کے نام کے ساتھ جگمگائے گا۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے دنیا کے پہلے بالر بن گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرکس کی تاریخ
نیتھن ایلز کی اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ 17ویں ہیٹ ٹرک ہے۔ اب تک سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک بنانے والا ملک سری لنکا 4 بار اس اعزاز کو چھو چکا ہے۔ بات کی جائے پاکستان کی تو قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد حسنین مسلسل تین گیندوں پر وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے یہ تیسری ہیٹ ٹرک ہے۔
WATCH: Nathan Ellis grabs a hat-trick against Bangladesh on Australia debut https://t.co/vunCizjFCO
— Indian News Buzz (@RelaxingMusica5) August 7, 2021
نیتھن ایلز کی ہیٹ ٹرکس بے کار کیوں رہی؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک آسٹریلیا کی جانب سے بننے والی دو ہیٹ ٹرکس ٹیم کے لیے خاصی فائدے مند ثابت ہوئیں۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کی سب سے پہلی ہیٹ ٹرک 2007میں جب برٹ لی نے بنائی تو ان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچ جیتا تھا۔ پھر گزشتہ برس جب کینگرو اسپنر آشٹن ایگر نے جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تو ایک بار پھر آسٹریلوی ٹیم سرخرو ہوئی۔ لیکن ڈھاکہ میں نیتھن ایلز کی ہیٹ ٹرک کا آسٹریلوی ٹیم کوئی فائدہ نہ اٹھا سکی۔ بنگلہ دیش کے 128رنز کے تعاقب میں نیتھن ایلز کی ٹیم صرف 117ہی جوڑ پائی، یوں میزبان ٹیم نے جہاں میچ 10رنز سے جیتا وہی 5میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3صفر سے جیت کر پہلی بار آسڑیلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کی۔
Attention- Statement from the AWHOTDC in regards to the magnificent T20 Hattrick on debut by Aussie paceman Nathan Ellis 👏👏👏 pic.twitter.com/P1jrUUbK6g
— Damien Fleming (@bowlologist) August 7, 2021
نیتھن ایلز کون ہیں؟
آسٹریلوی فاسٹ بالر کا آج پہلا بین الاقوامی میچ تھا۔آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 26برس کے فاسٹ بالر کو دورہ بنگلہ دیش میں ریزور کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی دھاک بٹھا گئے ہیں۔
Discussion about this post