پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچز آج سے لاہور میں ہونے جارہے ہیں۔ پہلا میچ اب تک ناقابل شکست ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائےگا۔ لاہور میں تماشائیوں کے لیے 15 فروری تک 50 حاضری ہوگی جبکہ فائنل تک 100 فی صد تماشائی میدان کا رخ کرسکتے ہیں لیکن ان کے لیے ویکسینیٹڈ کی شرط لازمی ہے۔ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اب تک پانچ میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں۔ ان میں ملتان سلطانز سب سے پہلے جبکہ دوسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔
Discussion about this post