پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے ہوگیا ہے۔ توجہ کا مرکز تو وہ کمنٹری باکس بنا، جسے پی سی بی نے بالکل ٹرک کی صورت میں بنایا تھا۔
اس ٹرک کے باہری حصے پر رنگ برنگے پھول پتیوں کی مصوری کی گئی، جو دور سے دیکھنے میں ہی خوش کن منظر پیش کررہی تھی۔ اس ٹرک آرٹ کے شاہکار کمنٹری باکس میں بیٹھ کر کمنٹیٹرز نے خوب لطف اٹھایا۔ بالخصوص غیر ملکی کمنٹیٹرز نے۔
جنہوں نے اس مینا کاری سے آراستہ اس ٹرک کے ساتھ مختلف تصاویر بھی اتروائیں۔ دوسری جانب ایرن ہولانڈ تو اس ٹرک کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوئیں کہ انہوں نے اس کے آگے کھڑے ہو کر باقاعدہ ماڈلنگ کی۔
پی سی بی نے یہ ٹرک انتہائی مختصر عرصے میں تیار کیا ہے۔ جسے میدان کے ایک حصے میں نصب کیا گیا ہے، جس کے ہر حصے سے پاکستانی ثقافت کی جھلک ملتی ہے۔
Discussion about this post