وفاق کے بعد پنجاب کی سیاست میں بھی بھونچال، پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔ تحریک عدم اعتمادپی ٹی آئی رہنماؤں محمودالرشید، احمدخان ،سبطین خان ودیگر کی جانب سے آج صبح سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔ جس کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔
دوسری جانب حکام کی جانب سے پنجاب اسمبلی پر تالے لگادیئے گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے اس عمل کی منظوری حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سےجمع کرائی گئی، پنجاب اسمبلی کےاجلاس کی صدرات پینل آف چیئرمین میاں شفیع کریں گے۔
Discussion about this post