الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نااہلی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اس ریفرنس کی سماعت کررہا ہے۔۔ رکن قومی اسمبلی نور عالم کے وکیل بیرسٹر گوہر نے دلائل دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ موکل نور عالم اپنی سیاسی جماعت سے مستعفی ہوئے اور ناہی کسی اور جماعت میں شامل ہوئے۔ یہ کمیشن مکمل نہیں ہے۔ کمیشن کے سامنے 2015 میں ایسے کیسز آئے تھے۔
وکیل نورعالم کا موقف تھاکہ کمیشن نے آرڈر کیا تھا کہ مکمل کمیشن ہی اسے مقدمات پر فیصلہ کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ایک ایک کرکے سبھی ارکان کو بلائیں گے۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اس کیس پر جواب داخل کرانے کا کہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر ریفرنس کی نقل لے لیں اور 6 مئی تک جواب جمع کرائیں۔ 30 دن میں فیصلہ کرلیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن فیئر سماعت ہی کرتا ہے۔ ریفرنسز کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
Discussion about this post