تحریک انصاف حمزہ شہباز کا انتخاب رکوانے کے لیے اب سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے۔ پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کے لیے مناسب وقت دینا ضروری ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کو تبدیل کرکے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ضروری ہے کہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہوسکیں۔ درخواست کے فیصلے تک وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب روکا جائے۔ فریقین کو یہ حق حاصل ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن ہوں۔
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ان کی اس اپیل کی سماعت آج ہی کی جائے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئ ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہی سماعت کرے گی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئ ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہی سماعت کرے گی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 1, 2022
تحریک انصاف کی اپیل پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل
حریک انصاف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج ڈیڑھ بجے دوپہر سماعت کرے گا جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے اپیل کی مزید 5 پیپرز بک طلب کر لیں، جس کے بعد تحریکِ انصاف نے اپیل کی مزید 5 کاپیاں رجسٹرار آفس میں جمع کرا دیں۔
Discussion about this post