تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کررہے ہیں۔ فواد چوہدری کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا سوچ رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر پر صفر اعتماد ہے۔ وہ چاہیں تو مسلم لیگ نون میں کوئی عہدہ لے لیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پاکستان کی 70 فی صد آبادی کا نمائندہ ہی نہیں۔ کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کردیا۔ تحریک انصاف نے سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کے خلاف فیصل واوڈا کے ذریعے ریفرنس دائر کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
Discussion about this post